ابنا: عراقی سکیورٹی ذرائع کے مطابق کاظمین میں حضرت امام موسی کاظم علیہ السلام اور حضرت امام جواد علیہ السلام کے حرمین کے قریب آل رسول (ص) کے دشمن سلفی وہابی دہشت گردوں نے خود کش بم دھماکے میں 13 زائرین کو شہید اور 29 کو زخمی کردیا ، زائرین حضرت امام جواد (ع) کی شہادت کی مناسبت سے عزاداری میں مشغول تھے۔ سلفی وہابی تکفیریوں کے کل رات سے شیعہ مسلمانوں پر مسلسل حملے ہورہے ہیں جس کے نتیجے میں درجنوں شیعہ مسلمان شہید اور زخمی ہوگئے ہیں سلفی وہابیوں کا تعلق یزید اور معاویہ سے بتایا جاتا ہے۔......./169
5 اکتوبر 2013 - 20:30
News ID: 470047
عراقی دارالحکومت بغداد کے شمال میں حضرت امام محمد تقی علیہ السلام کے زائرین پر سلفی وہابی تکفیریوں کے تازہ ترین خودکش حملے میں 13 زائرین شہید اور 29 زخمی ہوگئے ہیں۔